Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان ، قلمدان واپس لے لیا: حکومت

پشاور : (خیبر نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوارہے ہیں تاہم اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجمل وزیر سے قلمدان واپس لے لیا گیا۔  خیبرنیوز کے مطابق  اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں وہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے بطور مشیر کام جاری نہیں رکھ سکتے ۔ حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجمل وزیر سے قلمدان واپس لے کر کامران بنگش کو صوبائی حکومت کا نیا مشیر اطلاعات مقرر کردیا گیا، کامران بنگش کے پاس پہلے ہی مشیر بلدیات کا قلمدان بھی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.