Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مقبوضہ کشمیر صورتحال:جامع اورمربوط لائحہ عمل تیارکریں گے۔وزارت خارجہ میں اہم اجلاس

اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال اوربھارتی جارحانہ عزائم پروزارت خارجہ میں اہم اجلاس ہواجس میں سابقہ خارجہ سیکریٹریز اورسفارتکاروں نے شرکت کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت اجلاس کےدوران مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اوربھارتی جارحانہ رویےپرشرکاء نےتبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہےکہ سابق سیکرٹریزخارجہ اورسفارتکاروں سےمشاورت کی جارہی ہےجن کےتجربات سےفائدہ اٹھا کر جامع اورمربوط لائحہ عمل تیارکریں گے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہےکہ سابق خارجہ سیکرٹریز کےساتھ خارجہ پالیسی امور پر مشاورت سود مند رہی ہے۔

دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے بعد دفترخارجہ نےکرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دیاہےجو24 گھنٹےکام کرےگا اورسفارتی و سرحدی صورتحال کےحوالےسےرابطےمیں رہےگا۔
یاد رہےکہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال بدستور کشیدہ ہےجہاں حریت قیادت کےخلاف کریک ڈاؤن اورگرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں 10 ہزار اضافی بھارتی فوجی تعینات کردیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.