Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ دیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔مہاتیر محمد نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔

گارڈ آف آنر کے بعد معزز مہمان نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا جس کےبعد عمران خان نے مہاتیر محمد کا کابینہ ارکان سمیت دیگر سینئر حکام سے تعارف کرایا۔ ملائیشین وزیراعظم نے بھی اپنے پاکستانی ہم منصب کا اپنے وفد سے تعارف کرایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.