Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یومِ پاکستان پر اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری

اسلام آباد: ملک بھر میں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے اور اس مناسبت سے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار  پریڈ جاری ہے۔

پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان، صدرِ مملکت، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں سروسز چیفس، غیر ملکی سفارتکار اور اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔ مسلح افواج کے دستے سپریم کمانڈر صدرِ مملکت عارف علوی کو سلامی دیں گے۔

یومِ پاکستان پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح کے آغاز پر31 توپوں کی سلامی دی گئی جب کہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مساجد میں ملکی سلامتی، استحکام اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.