Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملاکنڈ میں معمولی سی تکرار پر دو خواتین کو قتل کر دیا گیا

درگئی: ملاکنڈ کے علاقے درگئی میں ایک شخص نے معمولی سی تکرار پر فائرنگ کرکے پروین نامی خاتون اور اس کی بیٹی شبانہ کو قتل کر دیا۔
لیویز اہلکاروں کے مطابق درگئی میں معمولی سی بات پر دو پڑوسی خواتین کا جھگڑا ہوا جس میں ایک کھود کر ایک خاتون کے شوہر نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں پروین اور شبانہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ملزم فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔
واقعے کے بعد ورثا نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور پولیس سے قاتل پکڑنے کا مطالبہ کیا۔
لیویز اہلکاروں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.