Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیر اعظم کا آسیہ بی بی فیصلے کے خلاف احتجاج سے متاثرہ لوگوں کیلئے معاوضے کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف احتجاج کے دوران املاک کے نقصان کے ازالے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ معاوضہ پیکج وفاقی حکومت کی جانب سے دیا جائے گا۔
اس سلسلے میں وزیر اعظم نے املاک کے نقصان کے ازالے کے لیے پنجاب حکومت کو پیکج تیار کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ شرپسندوں کے ہاتھوں ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کی ہدایات کے بعد پنجاب حکومت نے احتجاج کے دوران املاک کے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کردیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
یاد رہے کہ توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتوں نے احتجاج کیا تھا جس کے دوران املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.