Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

رشکئی انٹرچینج کو آگ لگانے میں ملوث 17 مشکوک افراد گرفتار، پولیس

اسلام آباد: خیبر پختونخوا پولیس نے وزارت داخلہ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ رشکئی انٹرچینج ٹول پلازہ کو آگ لگانے میں ملوث 17 مشکوک افراد حراست میں لیے گئے ہیں۔
اپنی رپورٹ میں خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ صوبے میں احتجاج کے دوران تھوڑ پھوڑ اور تشدد کے واقعات نوشہرہ اور ہنگو میں سامنے آئے ہیں اور اس سلسلے میں متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ تھوڑ پھوڑ اور پرتشدد واقعات میں 25 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں 8 گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رشکئی انٹرچینج ٹول پلازہ کو آگ لگانے میں ملوث 17 افراد گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ باقی افراد کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ توہین رسالت کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں مذہبی جماعتوں نے پرتشدد مظاہرے کیے تھے جبکہ املاک کو نقصان بھی پہنچایا تھا، ان واقعات میں رشکئی انٹرچینج ٹول پلازہ کو بھی آگ لگائی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.