Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا، بیل آوٹ پیکج کیلئے مذاکرات آج شروع ہونگے

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 2 ہفتوں کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا جو پاکستان کی مالیاتی ضروریات کا جائزہ لے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ مذاکرات ہوں گے جس کے دوران پاکستان آئی ایم ایف کو اپنی مالی ضروریات سے آگاہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں دو ہفتے قیام کے دوران پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن، مجموعی ملکی معیشت اور برآمدات کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لے گا۔
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں وزارت خزانہ ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، سٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اکتوبر میں انڈونیشیا میں آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پروگرام کی درخواست کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.