Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عافیہ صدیقی کا وزیر اعظم عمران خان کو خط، امریکی قید سے رہائی میں مدد کی اپیل

اسلام آباد: امریکا میں قید پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کو امریکی قید سے رہائی میں مدد کے لئے خط لکھا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے جس میں عافیہ صدیقی نے لکھا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی لہٰذا عمران خان میری رہائی میں مدد کریں۔

عافیہ صدیقی نے کہا ہے کہ میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں، امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے کیوں کہ مجھے اغواء کر کے امریکا لایا گیا تھا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں، عافیہ صدیقی نے عمران خان کو اپنے اردگرد موجود منافقین سے محتاط رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کے مخالفین کو کہا کہ عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو اپنی تنقید بند کر دینی چاہیے۔

خط میں عافی صدیقی نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں غلطیاں کیں مگر اب وہ ویسے نہیں رہے اور اسلامی قوانین میں غلطیوں پر توبہ کرنے والے کی غلطیاں معاف کر دی جاتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.