Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے اجرا کا مقصد بھی غربت میں کمی ہے، ہماری ہرپالیسی کامحورغربت ختم کرنا ہوگا چاہے جو بھی پالیسی ہو، ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا اور مستحقین میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے گئے ، پہلےمرحلےمیں اسلام آباد کے85 ہزار مستحقین میں کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا صحت کارڈ سے پسماندہ طبقے کا 7 لاکھ 20 ہزار تک مفت علاج ہوگا، کے پی میں آدھے سے زائد غریب گھرانوں کو کارڈ دیے، ایک غریب مشکل سےگھر کا خرچ پورا کرتا ہے، صرف علاج کی وجہ سے بہت سے لوگ غربت میں چلے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں پہلےصحت کارڈ دیں گےتاکہ انہیں علاج کی سہولت پہلےملے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.