Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملکی تجارتی خسارے میں 5.07 فیصد کمی ریکارڈ۔ادارہ شماریات پاکستان

کراچی۔رواں مالی سال2018-19کی پہلی ششماہی میں ملک کےتجارتی خسارے میں5.07 فیصد کمی واقع ہوئی ہے،جولائی تادسمبر2018 کےدوران قومی برآمدات میں2.19 فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2018 کے دوران قومی برآمدات میں 2.19 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 2.29 فیصد کی کے نتیجہ میں تجارتی خسارہ میں 5 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2017 کے دوران برآمدات کا حجم 10ارب97 کروڑ 60لاکھ ڈالر تھا جوجولائی تادسمبر2018 کے دوران 11 ارب21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا اس طرح برآمدات میں 2.19 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب قومی رآمدات گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 28 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھیں جو جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018 کے دوران 28 ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک کم ہو گئیں۔ ملکی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کے نتیجہ میں تجارتی خسارہ بھی جولائی تا دسمبر 2017 کے دوران 17 ارب 71 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018 کے دوران 16 ارب 82 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک کم ہو گیا جس سے قومی خزانے پر ادائیگیوں کے توازن کا بوجھ کم ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.