Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک بھر میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج رات سے اگلے 6 روز تک چاروں صوبوں میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، میانوالی میں بادل برسیں گے جب کہ کئی شہروں میں آندھی بھی آئے گی۔

محکمہ موسمیات نے ڈیرہ غازی خان، ملتان، رحیم یارخان اوربہاولپور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں اور بلوچستان میں بھی بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی شب سے منگل تک ملک میں موسم ابر آلود رہے گا،گرج چمک ہوگی، بارش برسے گی اور تیزہوائیں بھی چلیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بادل برسیں گےجب کہ گلگت بلتستان میں بھی بارشیں ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.