Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک بھر میں ایک بار پھر گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ

پورٹ قاسم اینگرو ایل این جی ٹرمینل 60  گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا ،یومیہ 660 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی نہیں ہوگی

کراچی۔پورٹ قاسم ایل این جی ٹرمینل کو مرمتی کام کےلیے60گھنٹوں کےلیےبند کردیاگیا جسکےبعد ملک بھرمیں گیس بحران پیداہونےکا خدشہ ہے۔

تفصیلات کےمطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر گیس بحران پیدا ہونےکا خدشہ ہوگیاہے،پورٹ قاسم ایل این جی ٹرمینل کےترجمان کاکہنا ہےکہ پورٹ قاسم اینگرو ایل این جی ٹرمینل60گھنٹےکےلیےبند کیاگیا ہے۔

ترجمان کےمطابق ایل این جی ٹرمینل کو مرمتی کام کے لیے بند گیا ہے،ٹرمینل جمعرات کی صبح 8بجےسےہفتےکی رات 8 بجےتک بند رہے گا۔ترجمان کاکہنا تھاکہ ٹرمینل کی بندش کی وجہ سےیومیہ660ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابقٹرمینل کی بندش کےسبب پنجاب کےلیےگیس سپلائی میں تقریباً600ملین مکعب فٹ گیس کی قلت ہوجائیگی اوراس کمی کو پورا کرنےکےلیےپاکستان گیس پورٹ ٹرمینل سے200 ملین مکعب فٹ اضافی گیس سپلائی سوئی نادرن کےلیےشروع کردی گئی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.