Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 465میگاواٹ ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 465میگاواٹ ہو گیا۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار22ہزار259میگاواٹ ہے ۔ ملک میں بجلی کی طلب 28ہزار 724میگاواٹ ہے۔
اعداد و شمار کے تحت پانی سے 5ہزار 150میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔ سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 761میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12ہزار 285میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 148میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 500 میگاواٹ ہے۔
بگاس سے چلنے والے پلانٹس178میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔ جوہری ایندھن سے ایک ہزار 238میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں14گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد ریجن میں بھی 6گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.