Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک میں بجلی کا شاٹ فال7ہزار 477میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں بجلی کا شاٹ فال7ہزار 477میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ28ہزار700میگاواٹ تک پہنچ گئی ۔ ملک میں بجلی کی پیداوار21ہزار 223 میگاواٹ ہے۔
شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ14گھنٹے تک ہے ۔ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ18 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ زیادہ ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ٹرپنگ اور اوور لوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 5ہزار 500میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔ سرکاری تھرمل پلانٹس سے ایک ہزار 290میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار میگاواٹ ہے۔
ونڈ پاور پلانٹس 900میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے بجلی کی پیداوار 122میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے2ہزار291میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.