Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آئی ایم ایف پاکستان کی ناک کی لکیریں نکلوا رہا ہے، مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی ناک کی لکیریں نکلوا رہا ہے۔
مریم نواز نے پی پی167کے علاقے گرین ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ہمیں مشکلات کا احساس ہے۔ عوام کو جب بھی تکلیف ہو گی ہم عوام کے درمیان ہوں گے۔ پریڈ گرانڈ میں فتنہ خان جلسہ کر رہا ہے۔
مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پورے پاکستان میں اتنے لوگ اکٹھے نہیں ہوئے جتنے گرین ٹاؤن میں اکٹھے ہوئے ہیں۔ مہنگائی کا سلسلہ گزشتہ چار سال سے جاری ہے، حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑے۔
مریم نواز نے کہا کہ 2018ء میں جب نون لیگ حکومت سے گئی تو بجلی پیدا کرنے کارخانے لگا کر گئی ۔ جب 2021ء میں اقتدار سنبھالا تو اُن کارخانوں کو زنگ لگ چکی تھی ۔ کارخانوں کو چلانے کیلئے تیل تک میسر نہیں تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف آپ کو ایک بار پھر مسائل کی دلدل سے نکالیں گے۔ شہباز شریف وہ انسان ہے جو اس عمر میں بھی نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عوام کی خدمت میں حاضر ہو جاتا ہے۔
نائب صدر نون لیگ نے کہا کہ فتنہ خان نے تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پنجاب کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈالا۔ 2018ء انتخابات میں پنجاب کے عوام نے شیر کو ووٹ دیا۔ لیکن اُس نے کٹھ پتلی بزدار کے حوالے کردیا۔ جس دن پنجاب کا مینڈیٹ چھینا گیا۔ اُسی دن پنجاب اور لاہور کی ترقی کو بریک لگ گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ 12 کروڑ عوام کے صوبے کو یہ تک نہ پتا چلا کہ اُن پر ایک فرح گوگی مسلط کردی گئی۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے عوام کو میٹرولائن، گرین اورنج لائن دی ۔ جبکہ فتنہ خان نے صرف ایک ایسی لائن دی جو بزدار کے آفس سے سیدھی بنی گالہ جاتی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.