Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ، حکومتی بڑھکیں بے سود ثابت

ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران سرخ مرچ، مرغی، گھی، لہسن، دال چنا، مٹن اور بیف سمیت 31 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مہنگائی پر جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سرخ مرچ کے 200 گرام پیکٹ کی قیمت میں 25 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت 335 روپے 10 پیسے سے بڑھ کر 360 روپے ہو گئی جبکہ چکن کی فی کلو قیمت میں 6 روپے اضافہ ہوا اور چکن کی فی کلو قیمت 213 روپے 15 پیسے ہو گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر ایک ہفتے میں 36 روپے مہنگا ہوا جبکہ ایک کلو گھی کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے، دال چنے کی فی کلو قیمت میں پونے دو روپے اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ کیلے، لہسن، دال مسور، گڑ، واشنگ سوپ آگ جلانے والی لکڑی اور نہانے کے صابن کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ٹماٹر، پیاز، آلو، انڈے، دال ماش، چینی اور آٹا سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر چار روپے، پیاز ایک روپیہ سستا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 8 پیسے کمی اور آٹے کے 20 کلو تھیلے میں 24 پیسے کی کمی آئی۔

یاد رہے وزیراعظم ہر دوسرے روز مشیروں کی ٹیم کو مہنگائی میں کمی کا ٹاسک سونپتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.