Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز 20186 ہوگئے

ملک میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 462 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20186 تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 180 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

آج بروز پیر اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 52 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 30 کیسز اور تین ہلاکتیں جب کہ اسلام آباد سے 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے  آج اب تک کورونا کے مزید 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7524 اور ہلاکتیں 124 ہوگئی ہیں۔اس کےعلاوہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2665 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 415 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں اتوار کو کورونا کے مزید 363 مریض سامنے آنے کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 7465 اور 8 نئی ہلاکتیں رپورٹ ہونے کے بعد اموات کی تعداد 130 ہو گئی ہے۔حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نئے کیسز اور اموات کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں اب تک 1555 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں اتوار کو کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 180 تک جاپہنچی۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 222 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3129 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 811 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں اتوار کو مزید 2 افراد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتیں 21 ہوگئیں۔صوبے میں مزید 46 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1218 ہوگئی۔صوبے میں اب تک 197 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اتوار کو مزید 8 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 364 تک پہنچ گئی ہے۔محکہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق گلگت میں 4، استور میں 3 اور اسکردو میں ایک شہری میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے جبکہ اب تک 266 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں اتوار کو مزید 5 میں کورونا وائرس پایا گیا جس کے بعد علاقے میں کورونا کے کیسز کی تعداد 71 ہو گئی ہے، 44 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔5 مئی تک توسیع کر رکھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.