Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک کو لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔وزیراعظم عمران خان

میانوالی:وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھر اپوزیشن کو پیغام دیتےہوئےکہا ہےکہ کچھ بھی کرلیں احتساب ہوکر رہے گا کیونکہ اللہ سے وعدہ کیا تھا ایک موقع ملے تو ملک کو لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔

میانوالی میں اسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میانوالی میں جدید اسپتال سے یہاں کے عوام کو فائدہ ہوگا، میانوالی اسپتال کو بھی اپ گریڈ کریں گے، میانوالی میں ماں بچہ اسپتال بنائیں گے، دنیا اس شخص کو یاد رکھتی ہے جو انسانوں کے لیے کچھ کرجائے۔

وزیراعظم نے انیل مسرت سے مکالمہ کیا اور چیئرمین پیپلزپارٹی پر ہلکی پھلکی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ انیل مسرت کہتے ہیں ان کی اردو اچھی نہیں لیکن ان کی اردو بلاول بھٹو زرداری سے بہتر ہے۔

عمران خان کاکہناتھا بڑا شورمچا ہےکہ فلاں پکڑا گیا اور فلاں پکڑا جارہاہے،چین کی ترقی کی ایک وجہ کرپشن پرساڑھےچارسو وزیروں کو جیل میں ڈالنابھی ہے،انیل مسرت سےپوچھیں پہلےیوں پاکستان نہیں آتےتھے،سب کہیں گےکہ ہم کرپشن کی وجہ سےپہلےپاکستان نہیں آتےتھے،اورسیزپاکستانی سب سےزیادہ پاکستان کا درد رکھتےہیں،ان سےپوچھیں کیوں پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرتےتھےجواب ملتا ہے کہ وہاں کرپشن تھی۔

انہوں نےمزید کہاکہ ملک کےاندرایسا کیاکام کیاگیاکہ10سال میں24 ہزار ارب روپےقرض چڑھا،یہ پیسہ جن کی جیبوں میں گیا جب تک ان کا احتساب نہیں ہوگاملک آگےنہیں بڑھےگا،یہ بڑی دھمکیاں دیتےہیں،میں22سال سےاس ایک موقع پرانتظارکررہاتھا،اللہ سےوعدہ کیاتھا ایک موقع ملے،ملک کاپیسےکھانےوالوں کونہیں چھوڑوںگا،ان حالات کےذمہ دارلوگوں کاجب تک احتساب نہیں ہوگایہ چوری نہیں رکے گی۔

عمران خان نےکہاکہ آج تک صرف چھوٹےپٹواری کو پکڑکراحتساب کیاجاتاتھا،احتساب چھوٹےچوروں کوپکڑنےسےنہیں طاقتوروں کو پکڑنےسےہوتاہے،یہ جن کیسزمیں پکڑےجارہےہیں یہ ہم نےنہیں بنائے،ہم نےاداروں کوآزاد چھوڑادیاہےوہ جسکوچاہیں کرپشن میں پکڑیں۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ ان لوگوں نےمجھےبیرون ملک سےبھی سفارشیں بھجوائی ہیں،یہ جو مرضی کرلیں،احتساب ہوکررہےگا،احتساب کےبغیرملک آگےنہیں بڑھ سکتا،آج طاقتورکوقانون کےدائرےمیں لارہےہیں،یہ کہتےہیں انتقامی کارروائی ہے،انتقامی کارروائی تومیرے خلاف ہوئی تھی،میں نےجب پانامہ کی بات کی تو2کیسز اور32ایف آئی آرز درج کی گئیں،میں نےان کیسزکاعدالت میں سامناکیا،عدالت میں دستاویزات دیں،انہوں نےعدالت میں ایک بھی مصدقہ کاغذ پیش نہیں کیا اورشورمچارہےہیں کہ انتقامی سیاست ہورہی ہے۔

انہوں نےکہاکہ ان لوگوں نےملک کادیوالیہ نکال دیا اورکہتےہیں جواب نہیں دیںگے،جواب ہم لیں گےاورقوم لےگی جواب،جتناچاہیں شور مچائیں،لوگوں میں خوف تب آئےگاجب بڑےپکڑےجائیں گے،جب طاقتور کا احتساب کریں گےتو لوگ خوفزدہ ہوں گے۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ جب لیڈرشپ کرپشن کرےگی توپھرسب کریںگے،کرپشن اورمنی لانڈرنگ ہوگی تو ڈالراوپر جائےگا،ہم کرپشن ختم کرکے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کریںگےاورکسی صورت احتساب کےعمل پرسمجھوتا نہیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ اب حالات سنبھلتے جارہے ہیں، اب آپ دیکھیں گے پاکستان اوپر جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.