Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, دسمبر 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی اَپ گریڈیشن کےلیے 686 ملین ڈالر کی منظوری دیدی
    • آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
    • بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے، بلاول بھٹو زرداری
    • آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
    • ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر
    • فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے اس کیلئے علما کرام اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم شہبازشریف
    • بٹگرام: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
    • بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری، تین بڑے نام شامل
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملک کے بیشتر حصوں میں آج آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
    اہم خبریں

    ملک کے بیشتر حصوں میں آج آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    جون 27, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں بارش ہوئی جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی جب کہ کراچی کے علاقے کلفٹن اور ڈیفنس میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ بارش لاہور ائیرپورٹ پر 255 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، بارش کی وجہ سے لاہور کے کئی علاقے پانی میں ڈوبے رہے تاہم بعد میں زیادہ تر علاقوں سے نکا سی کرلی گئی۔

    ادھر کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے سبب دھانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور پہاڑی چٹانیں موٹر وے این 50  پر آگریں جس سے ژوب ڈی آئی خان ہائی وے بند ہوگئی اور  بلوچستان کا خیبرپختونخوا کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، موٹر وے پر بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔

    بارش کی وجہ سےکوئٹہ ژوب ہائی وے پر کار سیلابی ریلےمیں بہہ گئی جس میں سے ایک طالب علم کی لاش نکال لی گئی جب کہ 2کو بچا لیا گیا، ڈرائیور کی تلاش  جاری ہے۔ گزشتہ رات موسلا دھار  بارش کے باعث راولپنڈی کی ہائی کورٹ روڈ  پر  سواں پُل میں شگاف پڑنے  سے  پُل کا ایک حصہ گرگیا، ٹریفک بُری طرح متاثر  ہوئی جس کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سواں پل کی بحالی کا آپریشن شروع کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے: ترجمان پاک فوج
    Next Article خیبرپختونخوا کے سابق وزیر ڈاکٹر امجد علی اور سوات کے سابق سٹی میئر گرفتار کر لیے گئے
    Web Desk

    Related Posts

    امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی اَپ گریڈیشن کےلیے 686 ملین ڈالر کی منظوری دیدی

    دسمبر 11, 2025

    آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل

    دسمبر 11, 2025

    بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے، بلاول بھٹو زرداری

    دسمبر 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی اَپ گریڈیشن کےلیے 686 ملین ڈالر کی منظوری دیدی

    دسمبر 11, 2025

    آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل

    دسمبر 11, 2025

    بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے، بلاول بھٹو زرداری

    دسمبر 11, 2025

    آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

    دسمبر 11, 2025

    ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

    دسمبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.