Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ممنوعہ فنڈ ضبط کرنے کا معاملہ، عمران خان 23 اگست کو الیکشن کمیشن طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممنوعہ فنڈ ضبط کرنے کے معاملے پر باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ جبکہ توشہ خان کیس میں بھی سماعت مقرر کر لی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹس سابق وزیراعظم عمران خان کو جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں ان کو23 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو جاری شوکاز نوٹس پر سماعت مقرر کردی۔ 23 اگست کو سماعت کی سربراہی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کرینگے۔
دوسری طرف توشہ خانہ کیس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کی نا اہلی کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کی طرف سے دائر کی درخواست پر سماعت 18 اگست کو الیکشن کمیشن میں ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.