Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

منی لاؤنڈرنگ کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم10مارچ تک موخر

لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں10مارچ تک توسیع کر دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بیکنگ کورٹ میں شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم10مارچ تک مخر کر دی۔ عدالت نے لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں10مارچ تک توسیع کر دی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف شوگر ملز کے ذریعے منی لاؤنڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ ملزمان کے وکلا نے استدعا کی کہ عدالت میں وکلا کی ہڑتال ہے۔ آج دلائل نہیں دے سکتے۔ حمزہ شہباز کی جانب سے سینٹر اعظم نذیر تارڑ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔
ایف آئی اے پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو صاف کاپیاں فراہم کر دی ہیں۔ ملزمان بلاوجہ کیس التوا کا شکار کر رہے ہیں۔ قانون میں لکھا ہوا ہے کہ جب کاپیاں فراہم کر دی جائیں تو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کو اب لانگ مارچ اور دھرنے نظر آرہے ہیں۔ ذاتی انا کی وجہ سے ایف آئی اے نے دوبارہ یہ کیس تیار کیا۔ اس پر ایف آئی اے پراسکیوٹر نے کہا کہ یہ انا کا مسئلہ نہیں بلکہ قانون کہتا ہے کہ جلدی ٹرائل کیا جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.