Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مہنگائی کی وجہ سے عوام مشکل میں ہے،اس کامجھے احاس ہے،وزیراعظم

 راولپنڈی:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  مہنگائی کی وجہ سے عوام جس مشکل میں ہیں اس کامجھے احساس ہے۔

راولپنڈی میں ماں و بچہ اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام مشکل میں ہے،اس کامجھے احاس ہے،گیس، بجلی اور مہنگائی بڑھنے کی  وجہ اداروں کا مقروض ہونا ہے، پچھلا نظام صحیح نہیں تھاجس میں بجلی اورگیس پرقرضےچڑھے ہوئےتھے،گیس سیکٹر پر 150 ارب روپےکاقرضہ چڑھ گیا ان قرضوں کو اتارنے کے لیے تھوڑی دیر قوم کو مشکل سے گزرنا ہوگا،آمدنی کو بڑھائیں گے اور خرچے کم کریں گےمگر آمدنی بڑھنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے،قوموں کی زندگی میں اچھے برے وقت آتے جاتے رہتے ہیں،مشکل وقت سے گزر جائیں گے اس لیےفکر نہ کریں یہ عظیم ملک بنے گا،جیسے جیسے نظام ٹھیک ہوتا جائے گا عوام کو اندارہوگاکہ  اللہ نے اس ملک کو کتنی نعمتوں سے نوازا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات کا حل کرنا حکومت کا کام ہے،حکومت نے بےگھر افراد کےلیےپناہ گاہیں بنائیں، ان پناہ گاہوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار کےلیے قرضےدیں گے،غریب گھرانوں کو وسائل فراہم کریں گہ تاکہ وہ اپنےپاؤں پرکھڑے ہوسکیں،شہروں میں غریبوں اور تنخواہ دارطبقے کےلیےسستے گھروں کی اسکیم لارہے ہیں جس سے عام آدمی کو سستا گھر ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.