Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی:سرمایہ کاروں کےمزید17ارب10کروڑروپےسے زائدڈوب گئے

کراچی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کاتسلسل جاری کاروباری ہفتےکےآخری روزجمعہ کوبھی اتارچڑھائوکےبعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس34800کی نفسیاتی حدسےبھی گرگیااور4سال کی کم ترین سطح پرآگیا،مندی کےنتیجےمیں سرمایہ کاروں کے مزید17ارب10کروڑروپے سےزائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت49.69فیصدکم جبکہ65.62فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کوکاروبارکا آغازملےجلےرجحان سےہواتاہم ملک کےاقتصادی ٹیم میں تبدیلیوں کےبعد نئےوفاقی بجٹ میں سخت اقدامات کےخدشات، آئی ایم ایف سےبیل آئوٹ پیکیج کےلیےجاری مذاکرات میں روپےکی قدرمزید گھٹنے،ڈسکائونٹ ریٹ میں مزید اضافےکےخدشات اورنئے مالی سال کےبجٹ میں700سے750 ارب روپے کےاضافی ٹیکس عائد ہونےکی خبروں نےپاکستان اسٹاک ایکس چینج کو اپنی لپیٹ میں لیا،جس سے کےایس ای100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ34646پوائنٹس کی سطح پردیکھاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پرآئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی،جسکےنتیجےمیں مارکیٹ میں ریکوری آئی اورکےایس ای100انڈیکس کی34700کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کاسلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کےاختتام پرکےایس ای100انڈیکس171.11پوائنٹس کمی سے34716.53پوائنٹس پر بندہوا۔

ماہرین اسٹاک ایکسچینج کےمطابق اقتصادی ٹیم میں حالیہ تبدیلیوں کےتناظر میں سرمایہ کاروں کو یہ خدشات لاحق ہوگئےہیں کہ نئےوفاقی بجٹ میں کیپیٹل مارکیٹ کو کسی قسم کاکوئی ریلیف نہیں ملےگا،یہی منفی عوامل جمعرات کوبھی اسٹاک مارکیٹ کی نفسیات پرچھائےرہے اور مارکیٹ تنزلی سے دوچارہوئی۔

جبکہ ماہ رمضان المبارک کی آمد کےباعث بھی سرمایہ کاری کےبیشترشعبوں نےمارکیٹ سےاپنےسرمائے کےانخلا کو ترجیح دی۔جمعہ کومجموعی طور پر288کمپنیوں کےحصص کا کاروبارہوا،جن میں سے77کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،189کمپنیوں کےحصص کےبھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کےحصص کےبھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں17ارب10کروڑ76لاکھ24ہزار613روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر71کھرب26ارب36 کروڑ58لاکھ72ہزار857روپےہوگئی۔

جمعہ کومجموعی طور پر3کروڑ92لاکھ86ہزار90شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت 3کروڑ88لاکھ13ہزار250شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کےاتارچڑھاؤ کےحساب سےنیسلے پاکستان کےحصص سرفہرست رہے،جسکےحصص کی قیمت357.50روپےاضافے سے7570.00 روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت99.60روپے اضافے سے2091.60روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکےحصص میں ریکارڈکی گئی،جسکےحصص کی قیمت109.81روپےکمی سے2086.54روپےاوروائتھ پال لمیٹڈکے حصص کی قیمت39.51روپے کمی سے768.00روپےہوگئی۔

جمعہ کوکےالیکٹرک کی سرگرمیاں48لاکھ27ہزار500شیئرز کےساتھ سرفہرست رہیں،جسکےشیئرزکی قیمت3پیسےکمی سے4.22روپے اورمیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں27لاکھ6ہزار500شیئرزکےساتھ دوسرے نمبرپررہی،جس کےشیئرزکی قیمت75پیسے کمی سے24.29روپےہوگئی۔

جمعہ کوکےایس ای30انڈیکس106.86پوائنٹس کمی سے16386.66پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس557.60پوائنٹس کمی سے54401.17پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس51.36پوائنٹس کمی سے25693.07پوائنٹس پربندہوا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.