Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امن مشنز میں پاکستان کاکردارہماری امن کوششوں کاثبوت ہے،ڈاکٹر ملیحہ لودھی

اسلام آباد:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہناہےکہ دیرپاامن کیلئےامن مشنزکےساتھ سیاسی مذاکرات کا عمل بھی شروع ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نےکہا کہ امن مشنز میں پاکستان کاکردارہماری امن کوششوں کاثبوت ہے، پاکستان چھ دہائیوں سے اقوام متحدہ امن مشن میں شریک ہے اورپاکستان اقوام متحدہ امن مشن کا بڑا شراکت دار ہے۔

ملیحہ لودھی نےکہاکہ پاکستان نےامن مشن میں شریک غیرملکی دستوں کو تربیت کی پیشکش کی،پاک بھارت سرحد پراقوام متحدہ امن مبصرین غیرمستحکم اورخراب ماحول میں کام کررہےہیں،پاکستان نےمرکزبرائے عالمی امن واستحکام قائم کرکےتربیتی سرگرمیوں کوادارہ جاتی شکل دےدی اوردیرپا امن واستحکام کیلئےامن مشنزکےساتھ ساتھ سیاسی مذاکرات کاعمل بھی شروع کیاجاناچاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.