Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

میاں نواز شریف کل علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔ ذرائع

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کل (منگل) علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا اور نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے آپس میں صلاح مشورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اسٹیرائیڈ کی ہائی ڈوز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ ان کے پلیٹیلیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے۔ ترجمان ن لیگ نے کہا کہ ہائی بلڈ شوگر، ہارٹ اور دیگر طبی خطرات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لیے بھی نواز شریف کو ادویات دی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف طبیعت بہتر ہونے پر ہی بیرون ملک روانہ ہو سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.