Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکالنے کیلئے دائر کی گئی درخواست آج ہی سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

خواجہ حارث، امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ نے پیٹیشن دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

امجد پرویز خٹک ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ای سی ایل سے نام نکالنے کے حوالے سے کوئی قدغن نہیں لگائی۔ انہوں نے کہا عدالتی فیصلے بھی موجود ہیں کہ پلی بارگین کرنے والے مجرموں کے نام بھی ای سی ایل سے نکالے گئے لیکن نوازشریف کے معاملے میں وفاقی کابینہ نے شرائط عائد کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی مشروط منظوری دی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے تاحیات قائد بیرون جانے سے قبل زرضمانت جمع کرائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.