Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نواز شریف کو جیل منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل بھیجنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال کی انتظامیہ نے نواز شریف کی ڈسچارج سلپ بنا دی ہے جو محکمہ جیل کو بھیجی جائے گی۔ آئی جی جیل خانہ جات نے نواز شریف کی ڈسچارج سلپ منگوا لی ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف اسپتال سے جیل منتقل ہونے کے لیے بضد تھے جب کہ گزشتہ روز مریم نواز نے بھی کوشش کی کہ وہ اپنے والد کو جیل کے بجائے اسپتال میں رہنے پر راضی کر سکیں۔

گزشتہ روز نواز شریف کو جیل نہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو امراض قلب کے اسپیشلسٹ اسپتال میں رکھنے کی تجویز دی تھی اور نواز شریف کو جلد از جلد امراض قلب کے اسپتال میں منتقل کرنے کی ہدایت تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد نواز شریف سے آج ہونے والی ملاقاتیں بھی ملتوی کر دی گئی ہیں۔ اُن کی صحت خراب ہے اس لیے عام ملاقاتیں نہیں ہو سکیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.