Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سندھ ہائیکورٹ:60 سےزائد لاپتا افراد کی بازیابی سےمتعلق محکمہ داخلہ اور رینجرز سے رپورٹ طلب

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے60 سےزائد لاپتا افراد کی بازیابی سےمتعلق درخواستوں پرمحکمہ داخلہ،آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرزاوردیگر سے6 مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس کے کےآغا کےروبرو 60 سےزائد لاپتا افراد کی بازیابی سےمتعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔عدالت نےریماکس دیےکہ جےآئی ٹی اورصوبائی ٹاسک فورس لاپتا افرادکےمعاملےپرمطلوبہ نتائج نہیں دےرہی،پولیس کی جانب سے روایتی رپورٹس پیش کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔

ہائیکورٹ کی طلبی پرسیکرٹری داخلہ سندھ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نےسیکرٹری داخلہ کی سرزنش کی اورریمارکس میں کہاکہ جےآئی ٹی اورصوبائی ٹاسک فورس لاپتا افراد کےمعاملے پرمطلوبہ نتائج نہیں دےرہی،جےآئی ٹی اورصوبائی ٹاسک فورس کےسامنےپیش ہونے والےاداروں کے سربراہان سے بھی پوچھ گچھ کی جائے۔

عدالت نےسیکریٹری داخلہ کوہدایت کی کہ لاپتاافراد کےہرکیس میں ذاتی دلچسپی لےکرگمشدہ افراد کوبازیاب کرنےکےلیےاقدامات کیے جائیں۔

کے پی کےحراستی مراکز میں لاپتا افراد کےبارے میں وفود بھیج کرچیک کیاجائے،عدالت نےمحکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر سے6مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے لاپتا شہریوں کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کرنےکا بھی حکم دیدیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.