Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نواز شریف کو دل کے دورے کا خطرہ لاحق ہے: اسپتال ذرائع

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں علاج کے لیے مقیم ہیں جبکہ اسپتال ذرائع نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

نواز شریف کا گزشتہ روز انجائنا اور آئندہ علاج کے لیے پی ای ٹی اسکین کیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق دل کو خون پہنچانے والی شریان سکڑنے کے سبب نواز شریف کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ شریان میں پیچیدگی کے سبب نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہے جبکہ گزشتہ روز ہونے والے پی ای ٹی اسکین رپورٹ کرسمس کے بعد جاری کی جائے گی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دل میں خون کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ’کورونری انٹروینشن‘ کی ضرورت ہے، اگر ’انٹروینشن‘ کامیاب نہ ہوئی تو ’ہارٹ بائی پاس‘ کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی ای ٹی اسکین کی رپورٹ کے حوالے سے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کے دائیں بغل (رائٹ ایگزیلا) میں ایک سے زائد گلٹیاں ہیں جو بڑی ہو چکی ہیں، مرض کی مزید تشخیص جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.