Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ سورج گرہن سے کئی توہمات بھی وابستہ ہیں

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف حصوں میں سال 2019 کے آخری سورج گرہن دیکھا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سورج گرہن کا آغاز صبح 7 بج کر 34 منٹ ہوا جو 8 بج کر46 منٹ پر عروج کو پہنچااور 10 بج کر 10منٹ پر اختتام پذیر ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن ملک بھر میں دیکھاگیا۔

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ سورج گرہن مشرقی یورپ، شمالی اور مغربی آسٹریلیا، مشرقی افریقا، بحرالکاہل اور بحر ہند اور ایشیا کے اکثر علاقے میں دیکھا جاسکے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح 7 بج کر 50 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوا جو 8 بج کر 57 منٹ پر عروج کو پہنچا اور 10 بج کر 15 منٹ پر اختتام پذیر ہوگیا۔

لاہور میں سورج گرہن کا آغاز صبح 7 بج کر 47 منٹ پر ہوا جو 8 بج کر 58 منٹ پر عروج کو پہنچااور 10 بج کر 19 منٹ پر اختتام پذیر ہوگیا۔

پشاور میں صبح 7 بج کر 49 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوا جو 8 بج کر 56 منٹ پر عروج کو پہنچا اور 10 بج کر 13 منٹ پر اختتام پذیر ہوگیا۔

کوئٹہ میں صبح 7 بج کر 39 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوا جو 8 بج کر 48 منٹ پر عروج کو پہنچا اور 10 بج کر 48 منٹ پر اختتام پذیر ہوگیا۔

گلگت میں 7 بج کر 55 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوا جو 9 بج کر ایک منٹ پر عروج کو پہنچا اور 10 بج کر 16 منٹ پر ختم ہوگیا۔

مظفرآباد میں سورج گرہن 7 بج کر 51 منٹ پر شروع ہوا، جو 8 بج کر 59 منٹ پر عروج کو پہنچنے کے بعد 10 بج کر 16 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 20 برس بعد سورج گرہن کا نظارہ کیا گیااس سے قبل یہ اگست 1999 میں سورج گرہن دیکھا گیا تھا۔

سورج گرہن سے متعلق عقائد اور توہمات

واضح رہے کہ سورج گرہن سے کئی توہمات بھی وابستہ ہیں، اس حوالے سے کچھ کہنا ہے کہ سورج گرہن اقتدار منتقل ہونے سمیت عالمی سیاست میں بڑی تبدیلیاں لاسکتا ہے۔

پاکستان کے حوالے سے یہ یاد رہے کہ 1999 میں ہونے والے سورج گرہن کے 2 ماہ کے اندر حکومت گرگئی تھی۔

اس کے علاوہ دیگر عقائد میں خوف کے خیالات شامل ہیں، قدیم چین میں لوف سورج گرہن کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک جگہ جمع ہو کر زور سے چیختے تھے۔

ان کا ماننا تھا کہ ایک بڑا سانپ چاند کھارہا ہے جسے شور کے ذریعے ڈرا کر روکنے کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ کچھ کا ماننا ہے کہ سورج گرہن کے دوران حاملہ خواتین کو باہر نہیں جانا چاہیے اور تیز دھار والی اشیا سے دور رہنا چاہیے۔

ان توہمات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ سورج گرہن کے دوران جراثیم آتے ہیں لہذا کھانے پینے کی تمام اشیا کو ڈھک کر یا فریج میں رکھا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.