Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوشہرہ: سات سالہ بچی قتل، دو سفاک ملزم گرفتار

نوشہرہ کے علاقے کاکاصاحب میں لاپتہ ہونے والی سات سالہ بچی کی لاش برآمد کر لی گئی ۔ پولیس کے مطابق بچی کی لاش کاکاصاحب کے علاقے پیر سچچ سے برآمد ہوئی اور خدشہ ہے کہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ورثاء کے مطابق سات سالہ بچی پرسوں تین بجے گھر سے قرآن پاک کی سبق کے لئے نکلی تھی اور پھر گھر واپس نہ آئی جس کے بعد اس کی تلاش شروع کردی گئی۔ رات کے وقت بچی کی لاش  گھر کے قریب ایک باغیچے سے ملی۔ پولیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق پتہ لگے گا، تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تھانہ نوشہرہ کلاں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزمان ابرار اور رفیق کو گرفتاربھی  کرلیا ہے جن سے اس ضمن میں تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.