Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوشہرہ: ٹیوب ویل پر نوکری کا تنازع، ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل

ضلع نوشہرہ میں ٹیوب ویل پر نوکری کرنے کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مصول خان نامی شخص کا ٹیوب ویل کی نوکری پر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تنازع تھا، انہوں نے اپنی جگہ اپنے بیٹے کو ٹیوب ویل پر نوکری دلوائی تھی۔

تاہم ان کے رشتے دار بیٹے کو نوکری دلانے سے ناخوش تھے اور آج (18 اپریل کو) مخالفین نے اچانک ان کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ واقعے میں مصول خان، ان کے چار بیٹوں سمیت خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مصول خان کے گھر پر حملے کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو پبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.