Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نون لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے، فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے ۔ سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا۔ زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے اجلاس ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان وزارت اعلی کے عہدے کیلئے سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے ۔
اس کا فیصلہ آج پنجاب اسمبلی کے ارکان اپنے ووٹ کے ذریعے کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.