Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: نیدرلینڈ کی ملکہ میکسما تین روزہ دورے پر 6 رکنی وفد کے ہمراہ پرواز ٹی کے 711 پر پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔

اپنے دورے کے دوران ملکہ صدرپاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت سرکاری اور نجی شعبوں کے شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ملکہ میکسما مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے اسٹیٹ بینک کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.