Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیشنل ایکشن پلان:پنجاب میں کالعدم تنظیموں کےخلاف کریک ڈاؤن,درجنوں کارکن گرفتار

لاہور:پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ متعدد مساجد، مدرس اور طبی مراکز کو بھی حکومتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کےتحت ملک بھرکالعدم تنظیموں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں،ذرائع کےمطابق لاہورمیں حساس اداروں اورسی ٹی ڈی نےکارروائی کےدوران جماعت الدعوہ سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے60سےزائد کارکنوں کو گرفتارکرلیاجبکہ جماعت الدعوہ کےمزید 16 مدرسوں اور9 ڈسپنسریز کا کنٹرول بھی حکومت نے سنبھال لیا ہے۔

ذرائع کےمطابق مرید کےاورپاکپتن میں8، 8 مدرسوں کو سرکاری تحویل میں لیاگیا جبکہ پاک پتن میں جماعت دعوہ کی7اوررینالہ خرد میں 2 ڈسپنسریز کو سرکاری تحویل میں لیا گیا۔
ادھرکراچی میں نیشنل ایکشن پلان کےتحت تحویل میں لئےجانے والےمدارس پرمحکمہ اوقاف نےاپنےبورڈ لگا دیئے۔کراچی کےمدارس جامعتہ الایمان ناظم آباد،مدرسہ ریاض الجنہ،جامعہ الدرسات الاسلامیہ گلشن اقبال،مدرسہ معاذ بن جبل ملیر،جامع مسجد حنین قائد آباد کا انتظام محکمہ اوقاف نے سنبھال لیا ہے۔

سندھ حکومت نےتین روزکےدوران دس سےزائد مدارس و اسکول کو تحویل میں لیا۔سندھ میں نیشنل ایکشن پلان کےتحت فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوۃ کے زیرانتظام 56 مدارس،اسکول واسپتال تحویل میں لئے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.