Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیشنل ٹیسٹنگ سروس کا پرچہ آؤٹ ہونے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نوٹس لے لیا

محکمہ تعلیم میں مختلف پوسٹوں کے لیے ہونے والے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کا پرچہ آؤٹ ہونے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے این ٹی ایس اور دیگر اداروں کے زیر انتظام ٹیسٹوں پر شکایات کی تصدیق کے لیے انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ محمود خان نے تحقیقاتی اداروں کو ٹاسک سونپ دیا ہے اور شکایات درست ثابت ہونے پر ٹیسٹنگ ایجنسیز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ میرٹ کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور سرکاری نوکریوں میں سلیکشن قابلیت کی بنیاد پر ہوگی کیونکہ ہم شفافیت اور انصاف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ نوجوان کو یقین دہانی کراتا ہوں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔

تحقیقات کے بعد رپورٹ وزیراعلی محمود خان کو پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ڈی آئی حان، نوشہرہ، بنوں، ٹانک اور دیر میں ٹیسٹ شروع ہوتے ہی سوالات واٹس ایپ کے ذریعے باہر آئے جس میں انگریزی، حساب، حالات حاضرہ، اسلامیات اور جنرل سائنس کے سوالات شامل تھے۔ امتحانی کمرے میں موبائل فون پر کوئی پابندی نہیں تھی جبکہ عملہ بھی امیدواروں کی مدد کرتا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.