Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ن لیگ کو جسٹس (ر)عظمت سعید کی براڈ شیٹ کی تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ بننے پر اعتراض کیوں؟

پاکستانی میڈیا میں آج کل براڈ شیٹ کا موضوع سر فہرست ہے ۔جس کے بعد حکومت اپوزیشن پر اور اپوزیشن پر سوالات اٹھا رہی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق حکومت پاکستان نے برا ڈ شیٹ کے معاملے پر اب تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے جس کا سربراہ جسٹس (ر)عظمت سعید کو بنایا گیا ۔عظمت سعید کی تقرری کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مسترد کردیا گیا ۔جسٹس (ر)عظمت سعید اپوزیشن باالخصوص ن لیگ کو کیوں قبول نہیں ؟اس کی ایک مکمل تاریخ ہے ۔

ن لیگ کا کہنا ہے براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدے کے وقت جسٹس (ر)عظمت سعید ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب تھے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک اہم عہدہ بھی رکھتے تھے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جسٹس(ر)شیخ عظمت سعید شوکت خانم ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ہیں، نیب بطور ادارہ براڈ شیٹ سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کا ملزم ہے، سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سے کرائی جانے والی تحقیقات شفاف اور منصفانہ کیسے ہوسکتی ہیں؟

ان تمام بنیادوں پر اپوزیشن کی جانب سے جسٹس(ر)شیخ عظمت کی تقرری کو اپوزیشن نے مسترد کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.