Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

واٹس ایپ سے اسرائیلی ہیکنگ کا نشانہ بننے والے پاکستانی حکام کی تفصیلات طلب

کراچی: اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی کے ہیکنگ سافٹ ویئر کے ذریعے پاکستانی وزارت دفاع اور انٹیلی جنس اداروں کے عہدیداروں کے موبائل فون کو نشانہ بنانے کے تازہ دعوؤں کے تناظر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا کمپنی سے تفصیلات طلب کرلیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق رواں برس کے آغاز میں اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی نے کم از کم دو درجن سے زائد پاکستانی سرکاری حکام کے موبائل فون کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ رپورٹ کے مطابق جن پاکستانی حکام کے موبائل فون کو نشانہ بنایا گیا ان میں بیشتر وزارت دفاع اور انٹیلی جنس کے عہدیدار تھے۔

دوسری جانب پی ٹی اے نے واٹس ایپ سے تدابیر اور مستقبل میں ہیکنگ کی اس طرح کی کوششوں کو روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کرلی۔

علاوہ ازیں پی ٹی اے نے اعلامیے میں عوام الناس کو ہدایت دی کہ وہ واٹس ایپ ایپلی کیشن کو جدید ترین ورژن میں اپ گریڈ کریں اور اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے ڈیوائس آپریٹنگ سسٹم کو آن رکھیں تاہم متاثرہ افراد سے درخواست ہے کہ وہ پی ٹی اے سے complaint@pta.gov.pk سے رابطہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.