Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ورلڈ بینک کاپاکستان میں کاروباری اصلاحات میں بہتری کا اعتراف

واشنگٹن۔ورلڈ بینک کی جانب سےجاری حالیہ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیاگیاہےکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جائیداد کی رجسٹریشن کے عمل میں درکار دستاویزات اور فیس کا شیڈول آن لائن پیش کرنے سے یہ عمل خاصہ شفاف ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی رپورٹ میں پاکستان کےان اقدامات کا بھی ذکر ہے جو کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے گزشتہ 10 سالوں کے دوران اٹھائے گئے۔

رپورٹ میں2008سےاب تک متعارف کروائی جانےوالی اصلاحات کےپیشِ نظرکراچی اورلاہور میں کاروباری سرگرمیوں کاتقابلی مطالعہ بھی کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 2018 میں پاکستان میں آن لائن رجسٹریشن کوفروغ دینے،کئی قسم کےمعاملات میں تعاون کوایک ایپلی کیشن سےتبدیل کرکےاوررجسٹری ڈپارٹمنٹ اورٹیکس اتھارٹی میں معلومات کےتبادلےکاعمل شروع کرکےکاروبارکےآغازکو سہل بنادیاگیاہےاوریہ تبدیلی دونوں شہروں میں لائی گئی ہے۔

لاہور میں جائیداد کی رجسٹریشن کاعمل انتظامی امور کومنظم،شفافیت پرمبنی اورخودکارطریقہ کار پراستوار کرکےآسان بنایاگیا ہے کراچی میں زمین کی رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت قائم کر کے اس طریقہ کار کو سہل کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.