Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ورلڈ کپ کےلئے15رکنی حتمی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور:چیف سلیکٹرانضمام الحق نےآئی سی سی ورلڈ کپ کےلئے15رکنی حتمی قومی کرکٹ ٹیم کااعلان کردیاہے۔لاہورمیں پریس کانفرنس کےدوران چیف سلیکٹرانضمام الحق نےورلڈ کپ کےلیے15رکنی قومی ٹیم کااعلان کردیا ہے۔قومی ٹیم میں محمد عامر،آصف علی اوروہاب ریاض کی واپسی ہوئی ہےجبکہ لیگ اسپنر شاداب خان پہلے سے ورلڈ کپ اسکواڈ پلان کا حصہ ہیں۔

لیگ اسپنرشاداب خان کو ورلڈ کپ کےاعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم ہیپاٹائٹس کی تشخیص ہونےکی وجہ سےوہ انگلینڈ کےخلاف سیریزنہیں کھیل سکے،ان کی جگہ یاسر شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

ورلڈ کپ اسکواڈ میں سرفرازاحمد، فخر زمان،امام الحق، محمد حفیظ،حارث سہیل،بابراعظم،آصف علی،شعیب ملک،حسن علی،عماد وسیم، محمد عامر، شاداب خان، وہاب ریاض، شاہین آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی سے متعلق انضمام الحق نےکہاکہ وہاب ریاض سینیئراورتجربہ کاربولر ہیں،انہیں فہیم اشرف کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ وہاب ریاض کا انگلینڈ میں گیند کرنے کا بہت تجربہ ہے۔

عابد علی کو ڈراپ کئےجانےکےفیصلےکا دفاع کرتےہوئےانضمام الحق نے کہا کہ عابدعلی کوورلڈ کپ اسکواڈ سےباہرکرنا آسان نہیں تھا، ہمیں لگتاہےکہ انگلینڈ میں بیٹنگ کےلیےوکٹیں اوربھی اچھی ہوجائیں گی۔آصف علی کوجارحانہ بیٹنگ اوراچھےاسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ سےپہلےپاکستانی ٹیم نے24اور26مئی کو2وارم اپ میچز کھیلناہے،31مئی کو ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹرینٹ برج میں شیڈول میچ سے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.