Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لندن میں مشاورتی اجلاس، وزیراعظم کابینہ کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

نون لیگ کے مشاورتی اجلاس کی صدارت نواز شریف کرینگے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے ہمراہ لندن میں اہم پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ملکی حالات پر لندن میں اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونا ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف اورکابینہ ارکان اجلاس میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے ۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی پرواز برٹش ایئر ویز کی فلائٹ بوئننگ 777 مقامی وقت صبح 5:25بجے لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ کے ساؤتھ ٹرمینل پر اتری ہے۔

غیر ملکی پروز مقامی وقت کے مطابق صبح 05:25 پر لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ پہنچی
غیر ملکی پروز مقامی وقت کے مطابق صبح 05:25 پر لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ پہنچی

وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ وفد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب ، احسن اقبال ، ایاز صادق ، خواجہ آصف اور سعد رفیق شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم دو دن لندن میں قیام کریں گے۔وہ برطانیہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم اور نون لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے کہ جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا قومی کلچر ہی بگاڑ دیا۔ پاکستان میں70سال میں پہلی بار ایسا کلچر دیکھ رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.