Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات سے متعلق اہم اجلاس

وزیراعظم کی متعلقہ محکموں کو آلودگی سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے تعاون کی ہدایت

اسلام آباد(زین ہاشمی) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری،ملک امین اسلم،شہباز گل اور سینئر افسران نے شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔

وزیراعظم نے متعلقہ محکموں کو آلودگی سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے تعاون کی ہدایت کی ہے ۔

۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے پائیدا حفاظتی پلان تیار کیا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے طویل مدتی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شجرکاری کے ذریعے شہروں کو زیادہ سے زیادہ سرسبز بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے پائیدا رحفاظتی پلان تیار کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.