Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں غیر منتخب افراد کی تعداد 19 ہوگئی

خیال رہے کہ  وزیراعظم نے 6 اہم وزارتوں کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہوا ہے

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں ایک اور غیر منتخب شخصیت ڈاکٹر شہبازگل کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعدکابینہ میں غیر منتخب افراد کی تعداد بڑھ کر 19 ہوگئی ہے۔عمران خان کی کابینہ میں حال ہی میں سیاسی رابطہ کاری میں معاونت کیلئے غیر منتخب شخصیت ڈاکٹر شہبازگل کا انتخاب کیا گیا ہے جس کے بعد کابینہ کا مجموعی حجم بڑھ کر 51 ہوگیا ہے جس میں سے 19 افراد غیر منتخب ہیں۔

وفاقی کابینہ میں وزراء کی  کل تعداد 27 ، وزرائے  مملکت 4 جب کہ مشیروں کی تعداد 5 ہے ، اس کے علاوہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 15 ہوچکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے 2 معاونین کے پاس وفاقی وزیر کا درجہ ہے جن میں  معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ  ثانیہ نشتر اور معاون خصوصی برائے  اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب شامل ہیں۔

وزارت اطلاعات کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ بھی غیرمنتخب شخصیت ہیں  جب کہ کابینہ کے غیر منتخب ارکان میں 7 ڈاکٹرز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ  وزیراعظم نے 6 اہم وزارتوں کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہوا ہے، وزیراعظم تجارت، ماحولیاتی تبدیلی، پارلیمانی امور، خزانہ اور وزارت صحت کے وزیر بھی ہیں جب کہ  وزارت سمندر پار پاکستانیز کا قلمدان بھی ان کے پاس ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.