Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے پٹرول مزید مہنگا ہونے کی پیشگوئی کر دی

کراچی: مشیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے روپے کی گراوٹ کی وجہ بھی بیان کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے پٹرول مزید مہنگاہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی تو پٹرول بھی مزید مہنگا ہوگا۔

شوکت ترین نے کہا کہ روپے کی تنزلی میں سٹے بازوں کاہاتھ ہے، سٹے بازوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے جارہے ہیں ، یہ لوگ ڈالر افغانستان اسمگل کررہے ہیں۔ مشیرخزانہ شوکت ترین نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ڈالرز کی اسمگلنگ میں ملوث ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرنے والے ہیں، انہیں جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا سامان بھی ضبط کیا جائےگا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کی شرح نمو 5 فیصد سے کم ہوکر ڈیڑھ فیصد پر آگئی تھی تاہم ہماری حکمتِ عملی کی وجہ سے 2021-20 کی شرح نمو 4 فیصد پر آئی اور اب شرح نمو 5 اور 6 فیصد پر لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کے لیے فائدہ مند اور پائیدار بنیادوں پر ترقی چاہتے ہیں، ترقی یافتہ ملکوں نے 20 سے 30 سال میں ترقی کی، معاشی ماہرین سے معلوم کیا کہ پائیدار ترقی کیوں نہیں ہوتی تو پتا چلا کہ قومی بچت کم، برآمدات اور درآمدات میں بہت فرق تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.