Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام آباد:وزیراعظم نےنیاپاکستان ہاوسنگ منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد کےزون فور میں منصوبےکاسنگ بنیاد رکھا گیا اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ منصوبے کے تحت 18 ہزار 500 گھر بنائے جائیں گے۔

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےاسلام آباد میں نیاپاکستان ہاوسنگ منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا،اسلام آباد کےزون فور میں منصوبےکاسنگ بنیاد رکھا گیا اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ منصوبے کے تحت 18 ہزار 500 گھر بنائے جائیں گے۔

نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کےسنگ بنیادرکھنےکی تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ اسلام آباد میں2 سیکٹر جہاں کچی آبادیاں ہیں وہاں ہاؤسنگ اسکیم شروع کررہےہیں،اس اسکیم میں حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کربنارہی ہے،یہ ساڑھے18ہزار گھروں کاپراجیکٹ ہے اوراس میں10 ہزارگھر ان لوگوں کو ملیں گے جو اپنے پیسے سے گھر نہیں خرید سکتے، ڈیڑھ سال کے اندر ہم لوگوں کو گھر دے چکے ہوں گے۔

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ میراخواب ہےکہ جو اپنا گھر بنانےکا سوچ بھی نہیں سکتےانکو گھر بنانےکاموقع ملے،دیگرممالک میں بینک گھر بنانے کے لیے قرض دیتے ہیں لیکن پاکستان میں غریب گھر اس لیے نہیں بنا سکتےکہ بینک گھر بنانے کے لیے قرض نہیں دیتے، ہم ایک نیا قانون بھی لارہے ہیں تاکہ لوگ بینک سے قرض لے کر گھر بناسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.