Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستانی معیشت،سلامتی اورتوانائی شعبےمیں بہتری آئی ہے،صدرعالمی اقتصادی فورم

پاکستان میں سرخ فیتے کےمسائل بھی حل کرنےکی ضرورت ہے،ٹیکس نیٹ میں اضافہ بہت ضروری ہے،یوریگ برینڈےکاخطاب

اسلام آباد۔عالمی اقتصادی فورم کےصدربوریگ برینڈے نےکہاہےکہ پاکستانی معیشت،سلامتی اورتوانائی شعبےمیں بہتری آئی ہےاور وزیراعظم عمران خان تبدیلی لارہے ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کے صدربوریگ برینڈے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے، گزشتہ دورے پر آیا تو پاکستان کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا،اگرچہ اب بھی پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں،پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اور توانائی کے شعبے میں بہتری آئی ہے۔

بوریگ برینڈے نےکہاکہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان تبدیلی لارہےہیں،وزیراعظم کےساتھ مل کرپروگرام کااعلان کیاجائےگا،حکومت،سول سوسائٹی اورنجی شعبےکےساتھ مل کر کام کرناچاہتے ہیں،پاکستان میں سرخ فیتےکےمسائل بھی حل کرنےکی ضرورت ہے،ٹیکس نیٹ میں اضافہ بہت ضروری ہے،آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ مثبت پیش رفت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.