Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم نے عوامی شکایات بروقت حل نہ کرنے پر  سرکاری افسران کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے عوامی شکایات بروقت حل نہ کرنے پر  سرکاری افسران کو نوٹس جاری کردیا۔ وزیراعظم آفس کےمطابق پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی جس کی بنیاد پر 263 افسران کو وارننگ ،7 افسران کو شوکاز، 833  افسران کو محتاط رہنےاور  111 افسران سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس کا بتانا ہےکہ سیکرٹری اطلاعات، زراعت، ایکسائز اور سیکرٹری آبپاشی کوکارکردگی بہترکرنےکا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

ا س کے علاوہ ڈپٹی کمشنرلاہور،گجرات اور شیخوپورہ سمیت پنجاب کے 20 ڈپٹی کمشنرزکو بھی مراسلےجاری کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.