Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم نے ٹانک میں متاثرین کو دو ہفتوں میں 100 گھر بنا کر دینے کا وعدہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے ٹانک میں متاثرین کو دو ہفتوں میں 100 گھر بنا کر دینے کا وعدہ کردیا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ سنگ بنیاد نہیں ہے بلکہ گھر بن چکے ہوں گے۔
سیلاب متاثرین کی بحالی کا مشن لئے وزیراعظم شہبازشریف کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں وزیراعظم ڈی آئی خان پہنچے۔ وزیراعظم کو امدادی سرگرمیوں اورشاہراوں کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے سگوپل کی بحالی کاجائزہ لیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی اداروں کی ذمے داری ہے کہ شاہراہوں اورپلوں کی تعمیر کے لیے صوبائی حکومتوں کی مدد کریں۔ متاثرین کی گھروں میں واپسی اولین ترجیح ہے۔ اس کام کو جنگی بنیادوں پرکررہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹانک کے متاثرہ خاندانوں کے لئے بڑا اعلان کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ٹانک میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو دو ہفتوں میں سو گھر بنا کر دیں گے۔ اور یہ اعلان سنگ بنیاد کا نہیں۔ بلکہ اس اعلان کردہ عرصے میں گھر بن چکے ہوں گے۔
وزیر اعظم نے امدادی اور بچاؤ کی سرگرمیاں انجام دینے پر افواج پاکستان کی تعریف بھی کی۔ اور کہا کہ20 ارب روپے متاثرین میں شفاف طریقے سے تقسیم کر دیے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وبائی امراض صورت میں بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کو بھی آگے آنا ہوگا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر سیلاب سے بچاؤ کیلئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر زوردیا۔ امدادی اور بحالی کے کاموں میں مصروف پاک فوج کے جوانوں کی تعریف کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.