Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کا اسلام آباد جیل کمپلیکس کی عدم تکمیل کا نوٹس ، جیل کی تعمیر اگلے سال مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دس سالوں سے التو اء کے شکار اسلام آباد جیل کمپلیکس کے منصوبے کی تکمیل کی امید جاگ اٹھی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے جیل کی تعمیر اگلے مالی سال میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیرداخلہ کی سربراہی میں چھ رکنی جائزہ کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ماڈل جیل کمپلیکس کا سالوں سے زیر التوا منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے اگلے مالی سال میں مکمل کرنے کا حکم دیدیاہے۔ اس مقصد کے تحت وزیراعظم نے جیل منصوبے کے جائزے کیلئے6رکنی کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی کے سربراہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ مقرر کیے گئے ہیں۔

کمیٹی کے ارکان میں داخلہ، ہاسنگ، منصوبہ بندی کی وزارتوں کے سیکریٹری، چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد جیل کمپلیکس کو دنیا کی جدید جیلوں کی طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ تاہم عمارت کی تعمیر نہ ہونے سے اسلام آباد کے قیدیوں کو گزشتہ 6دہائیوں سے اڈیالہ جیل میں رکھا جارہا ہے۔ موٹر وے کے قریب سیکٹر ایچ 16میں90ایکڑ پر محیط یہ جدید جیل تعمیر ہو رہی ہے۔

دو منزلہ بیرکوں والی اس جیل میں2ہزار قیدیوں کو رکھا جائے گا۔ سکول، مساجد، ٹریننگ سینٹر، کھیل کے میدان، آئی سی ٹی کی عدالتیں بھی اس جیل کمپلیکس کا حصہ ہیں۔ جیل حکام کی تربیت کا مرکز بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.